بارہمولہ میں حالات بگاڑنے کے الزام میں تین افراد پر پی ایس اے عائد

2دنوں میں ضلع سے 6افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا گیا

سرینگر///بارہمولہ میں مزید تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ افراد پر الزام ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے میں ملوث تھے ۔ گزشتہ دو دنوں میں 6افراد کو وادی اور وادی سے باہر کی جیلوں میں پی ایس اے کے تحت بند کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سوموار کے روز پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں تین ملک دشمن عناصر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ اے این ای بارہمولہ پولیس نے تین جن میں میسر مجید ملک ولد عبدالمجید ساکن سریور پورہ پٹن، عبدالاحد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ در محلہ پلہالن اور خورشید احمد وازہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے گئے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور اننت ناگ میں رکھا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ ایل اینڈ او میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی قومی اور سماجی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسی طرح کے کیسوں میں ملوث کئی افراد کو بارہمولہ پولیس نے پی ایس اے کے تحت جموں کے اودھمپور جیل منتقل کیا تھا ۔ 6اپریل کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد دو افراد نام عبدالرشید شیخ ولد علی محمد ساکنہ لال پورہ کھرکھل کنزر اور محمد اکبر ملک ولد عبدالغنی ساکنہ لالپورہ وانیکھل کنزر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور میں رکھا گیا ہے اس طرح سے پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں 6افراد کو پی ایس اے کے تحت مختلف جیلوں میں بند کیا ہے ۔