ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نے جے کے ہائوس نئی دہلی میں قومی پرچم لہرایا

نئی دہلی//ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر جموں وکشمیر نیرج کمار نے 5۔پرتھوی راج روڈ پر واقع جموںوکشمیر ہائوس نئی دہلی میں 77 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا اور اِس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر آرمڈ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیااوررنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔منعقدہ تقریب میں ہم آہنگی کے جذبے ، مجاہدین آزادی کی بہادری اور قربانی اور ان کے ویژن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اِس موقعہ پر شجرکاری مہم کا بھی اِنعقاد ہوا۔تقریب میں نئی دہلی میں تعینات جموں وکشمیر کے تمام اَفسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ بعد میں ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نے جموںوکشمیر ہائوس کے اَفسروں اور ملازمین کے ساتھ گفتگو کی اور تمام شرکا ٔ کو خصوصی تحائف اور توصیفی اَسناد سے نوازا۔