ایم ڈی اور سی ای او بجاج الیانز جنرل انشورنس نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//بجاج الیانز جنرل انشورنس کمپنی لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او تپن سنگھل نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ مسٹر سنگھل نے لفٹینٹ گورنر کے ساتھ انشورنس حل کے ذریعے یو ٹی کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور حکومت کے ساتھ قریبی تعاون اور فعال شراکت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو انشورنس کے دائرے اور تحفظ کے تحت لانے کیلئے کمپنی کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا ۔ یہ بتایا گیا کہ پورے ملک میں بیمہ کی رسائی کو بڑھانے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا ( آئی آر ڈی اے آئی ) کی طرف سے بجاج الیانز جنرل انشورنس کمپنی لمٹیڈ کو جے اینڈ کے یو ٹی کیلئے لیڈ جنرل انشورنس کمپنی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔