راجوری//رائے دہندگان میں بیداری پھیلانے کے لئے آج تھانہ منڈی اور گمبھیر برہمنا علاقوں میں ایک بڑے پیمانے پر سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) مہم کا آغاز کیا گیا۔ڈسٹرکٹ سویپ ٹیم نے ایس وِی اِی اِی پی 87۔تھانہ منڈی کے ساتھ مل کر تھانہ منڈی کے مضافات میں گھر گھر جا کر جامع مہم چلائی جس میں وارڈ 10، 11 اور 12 پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس کے علاوہ ایک اورڈِسٹرکٹ سویپ ٹیم نے اسی مقصد کے لئے گمبھیر برہمنا میں کوششیں شروع کیں۔. ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجوری اوم پرکاش بھگت کی نگرانی میں پروفیسر منظور احمد ڈار، پروفیسر خالد ریاض، پروفیسر اعجاز نذیر، محمد ایاز رینہ، سہیل ملک، مشتاق احمد اور آفتاب شال پر مشتمل ٹیموں نے ڈی این او سویپ پروفیسر محمد اقبال رینہ کی قیادت میں تھانہ منڈی اور گمبھیر برہمنا میں رہائشیوں اور راہگیروں کے ساتھ انتھک مصروف رہے۔اِس مہم کا بنیادی مقصد آئین میں درج حق رائے دہی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی اہمیت کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں جس سے ہر رجسٹرڈ ووٹر کی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے 75 فیصد ووٹنگ ٹرن آؤٹ حاصل کرنے کے مشن کو حاصل کرنے میں رائے دہندگان کے ٹرن آؤٹ کے اہم کردار پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ سویپ ٹیم نے آئندہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام اہل رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اَپنا ووٹ کاسٹ کر کے اَپنا شہری فرض پورا کریں۔










