Dr. Sehrish

ایس اے اے ٹی ایچ پروگرام جموں و کشمیر کی خواتین کاروباریوں کی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرے گا :ڈاکٹر سحرش

سرینگر//انڈیا ایس ایم ای فورم کی زیر صدارت جموں و کشمیر کی منتخب خواتین کاروباریوں کے ساتھ پروگرام ’’ ایس اے اے ٹی ایچ ‘‘ کے تحت ایک روزہ بات چیت یہاں جموں کشمیر دیہی روزی روٹی مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے ریاستی دفتر میں منعقد ہوئی ۔ بات چیت کے پروگرام میں ہاتھ سے بنی اور دستکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 30 سے زائد خواتین صنعت کار شامل تھیں جن کے پاس برآمدی مصنوعات ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے کے آر ایل ایم کی مشن ڈائریکٹر سید سحرش اصغر نے کہا کہ آج کی ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نہ صرف پہلے سے شناخت شدہ سیلف ہیلپ گروپ کے ممبران کی رہنمائی کرنا تھا بلکہ انہیں بین الاقوامی ڈیزائین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ضروری پروڈکٹ اور ڈیزائین میں مداخلت کی پیش کش کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس اے اے ٹی ایچ کے ممبران کو رنگ سکیموں ۔ خام مال کی سورسنگ ، دستکاری کی مصنوعات پر ویلیو ایڈیشن ، کوالٹی مارکس اور ان مصنوعات کی فیرست سازی سے آگاہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر سحرش نے مزید کہا کہ ایس اے اے ٹی ایچ پروگرام جموں و کشمیر کی خواتین صنعت کاروں کو بین الاقوامی منڈی ک ضروریات کے بارے میں بصیرت اور نمائش کی پیش کش کر کے ان کی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرے گا ۔ ڈاکٹر سحرش نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کو اس طرح کے ہُنر سکھانا اور ان کے کاروبار کو اعلیٰ درجے کے کاروبار میں تبدیل کرنا ہے ، یہ دیہی خواتین کاروباریوں کے لئے ایک منفرد تجربہ ہو گا جہاں خریداروں کا بین الاقوامی خریداروں /ڈیلروں کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو گا جس کے نتیجے میں اسے فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2021 کو لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے اس اقدام کا آغاز کیا جس کا مقصد منتخب خواتین کاروباریوں کو ان کے کاروباری منصوبوں میں مالی ، سماجی اور مارکیٹنگ کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مدد فراہم کرنا ہے ۔