سرینگر//یواین ایس / جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچبل علاقے میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ چیکی کنگن ہال کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت سیماق فیاض نائیکو ولد فیاض احمد نائیکو ساکن پیڑ تکیہ برنٹی، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیماق فیاض موٹر سائیکل نمبر JK03L-4115 پر سفر کر رہا تھا، جب اسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال اچبل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی علاج کیا۔ تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج اور خصوصی طبی نگہداشت کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ حادثے میں ملوث گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تفصیلات اور تحقیقات کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔










