سری نگر//جمعہ کے روز ٹنل کے آرپاربیشتروقت مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہاکہ آج یعنی ہفتہ سے جموں وکشمیر کے کے درجہ حرارت میں قابل ستائش اضافہ ہوگا۔اس دوران جمعرات اور جمعتہ المبارک کی درمیانی رات گلمرگ کے بغیر کشمیر کے باقی سبھی علاقوںمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈ کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کے رو زکیاکہ جموں وکشمیرمیں 4اور5مارچ کومطلع عمومی طور پر ابرآلودرہے گاتاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 6سے12مارچ تک جموں وکشمیرمیں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کاقوی امکان ہے ۔متعلقہ محکمہ نے ساتھ ہی کہاکہ آج یعنی ہفتہ سے جموں وکشمیر کے کے درجہ حرارت میں قابل ستائش اضافہ ہوگا۔اس دوران جمعرات اور جمعتہ المبارک کی درمیانی رات گلمرگ کے بغیر کشمیر کے باقی سبھی علاقوںمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعرات اور جمعتہ المبارک کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 6.5ڈگری سینٹی گریڈ،قاضی گنڈ میں 5.6،پہلگام میں 1.7،کپوارہ میں 4.2،کوکرناگ میں4.8،کونی بل میں 5.0اور منورآباد میں 9.0ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا جبکہ شمالی ضلع بارہمولہ میں واقع برف سے ڈھکے سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔










