اَونتی پورہ //ایک اہم پیش رفت کے تحت اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) کو کھانے کی مصنوعات کی جانچ میں ملک کے باوقار اِداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ اِس کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ( ایف ٹی ایل)کو نیشنل ایکریڈی ٹیشن بورڈ ( این اے بی ایل ) نے مرکزی وزارتِ صنعت و حرفت کے تحت منظور ی دی ہے۔این اے بی ایل کوالٹی کونسل آف اِنڈیا کا ایک جزو بورڈ نے آئی یو ایس ٹی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ اَتھارٹی آف اِنڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی ) کے طریقہ کار کے مطابق کھانے کے نمونوں کے لئے تصدیق شدہ جانچ اور تجزیہ رِپورٹ فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی کی کسی بھی یونیورسٹی میں کسی لیبارٹری کو یہ منطور دی گئی ہے اور آئی یو ایس ٹی باضابطہ طور پر فوڈ سیفٹی ایکو سسٹم کا حصہ بن گیا ہے ۔اَب اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منظور شدہ کھانے کی اشیاء کے تجزیے کے لئے لے سکتا ہے اور اِنتہائی جدید ترین آلات کا استعمال کر کے کسی بھی ملاوٹ کا پتہ لگا سکتا ہے۔وائس چانسلر اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر شکیل اے رومشو نے سربراہ فوڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ایچ آر نائیک اور ڈاکٹر بی این ڈار ( کوآرڈی نیٹر )، ڈاکٹر سجاد اے صوفی ( فوڈ اینالسٹ ) ، ڈاکٹر درخشن مجید ( کوالٹی منیجر) پر مشتمل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر ہلال اے مکرو (ٹیکنیکل منیجر)، معاون عملہ اور یونیورسٹی کے دیگر افسران جو ایکریڈیٹیشن کے عمل سے وابستہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی یو ایس ٹی کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا این اے بی ایل ایکریڈیشن جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیوں کی فوڈ انڈسٹریز کو ان کے کھانے کے نمونوں اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ بھیجے گئے نمونوں کی جانچ کرنے میں مدد کرے گا۔










