encounter

اْسگام پتھری راجپورہ پلوامہ میں حزب کمانڈر جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اْسگام پتھری راجپورہ گاوں میں شبانہ تصادم کے دوران 4سال سے سرگرم مقامی حزب کمانڈر ہلاک جاں بحق ۔اس دوران علاقے میں شبانہ فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں ۔وادی کشمیرمیں رواں ہفتے کے دوران 5 جنگجواور5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ11پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پولیس نے سیکورٹی فوسز نے اْسگام پتھری راجپورہ گاوں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ کے اْسگام پتھری راجپورہ علاقے کومحاصرے میں لے کردوران شب ہی جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بدھ کی صبح کو فورسزنے تصادم کی جگہ ایک جنگجو کی لاش برآمد کی جس کی بعد میں شناخت فیروز احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹ نے سال 2017 میں جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’فیروز احمد کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور وہ حفاظتی عملے پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اْنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش رہتا تھا‘۔پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اس سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میںرواں ہفتے کے دوران بانڈی پورہ،ترال،رنگریٹھ سرینگر،زون،اور پلوامہ میں جنگجوئوں کی حملوں اور فورسز کے آپریشنوں میں5جنگجوئوں جاں بحق ہوئے جبکہ اسی تعداد میں ایک افسر سمیت5اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ11پولیس اہلکار حملے میں زخمی ہوئے ہیں ۔اس طرح سے اگر دیکھا جائیے تو ماہ دسمبر تشدد کے اعتبار سے گرم رہا ہے ۔