اِنڈیا ووشو ٹیم نے ایس سی او ووشو چمپئن شپ سے قبل وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

اِنڈیا ووشو ٹیم نے ایس سی او ووشو چمپئن شپ سے قبل وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

سری نگر//اِنڈیا ووشو ٹیم جس کی قیادت ہندوستان کے قومی چیف کوچ اور دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کلدیپ ہنڈو کر رہے ہیں،نےوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔یہ ٹیم 23؍جون 2026کو صوبے ہوبی میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ووشوچمپئن شپ میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگی۔ اِس کے بعد کھلاڑی بیجنگ سپورٹ یونیورسٹی میں ایک ماہ پر مشتمل غیر ملکی تربیتی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔دوران ملاقات وزیر اعلیٰ نے پوری ٹیم کو نیک نیک خواہشات کا اظہارکیا اور چمپئن شپ کے لیے ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، قوم کا نام روشن کریں اور اپنی شاندارکارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کریں۔وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ووشو سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔اِس موقعہ پر ممتاز کوچز امیت پال (آرمی)، اپرنا (انکم ٹیکس محکمہ)، دیوانشی (راجستھان)، انسا چشتی (جموں و کشمیر)، سوریا بھانو پرتاپ سنگھ (جموں و کشمیر)، آرین (ہریانہ) اور سورج یادو (اُتر پردیش) اورطبی معاون عملے میں ڈاکٹر احسان (جموں و کشمیر) اور ڈاکٹر ماہرہ (اتر پردیش) بھی موجود تھے۔