جس وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے اس کی تحقیقات کی جائیگی اور ذمہ دارن کو بخشا نہیں جائیگا :مرکزی وزیر ریلوئے
سرینگر //اُڈیشہ میں ریل حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیرے ریلوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ جس وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے اس کی تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ دارن کو بخشا نہیں جائیگا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر ریلوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے تین ٹرینوں کا ٹکرائو ہوا جس کی وجہ سے 296لوگ ہلاک ہوگئے اور اس حادثے میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ لوگوںکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انٹرلاکینگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے یہ تصادم پیش آیا جس میں دومسافر گاڑیوں کے علاوہ ایک مال بردار گاڑی ٹکرا گئی ۔انہو ں نے کہاکہ جس وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے اس کی تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ دارن کو بخشا نہیں جائیگا ۔ یہ حادثہ بالا سور کے قریب پیش آیا اور دومسافر گاڑیوں میں 25سومسافر سفر کررہے تھے۔ حادثہ جس وجہ سے پیش آیا اس کی شناخت کی گئی ہے لیکن اس بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں دے سکتا ۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی ذمہ دار لوگوںکے خلاف کارروائی کی جائے گا ۔ وزیرریلوے نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے اس الزام کو غلط قرردیا کہ اگر کائوچ کا استعمال کیا ہوتا یہ حادثہ پیش نہیںآتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کوٹھیک کرنے کا کام جاری ہے اور آئندہ چار پانچ دونوں کے اندر یہ پھر ٹریفک کے لئے استعمال شروع ہوجائیگا ۔ اسوقت ہزار کے قریب مزور اور نجینئر لائن کو صحیح کرنے میں معمورکیا گیا ہے۔ حادثہ کے جگہ کو ٹھیک کرنے کے لئے کرین بھی لائے گئے ہیں۔ مسافر وں کو اپنے منزک مقصود تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرینیں چلا ئی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ فضائیہ کے 17ہیلی کاپٹر سے لوگوںکو نکالا جا رہا ہے اور راحتی کامو ںکوتیزی سے کیا جارہا ہے۔










