اَتل ڈولو نے زرعی او راس سے منسلک شعبوں میں ایچ اے ڈی پی کے تحت فارمرز اورنٹیشن پروگرام کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نےسول سیکرٹریٹ میں زراعت اور متعلقہ شعبوں میںہولیسٹک ایگر ی کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام( ایچ اے ڈی پی )کے تحت فارمرز اورنٹیشن کے لئے اَفسران اور تکنیکی ماہرین کی ایک میٹنگ طلب کی۔اِنتظامی محکمہ کے تکنیکی آفیسرنے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کسانوں کے لئے تقریباً15,000 سے زیادہ ٹریننگ ویڈیوز پنچایت اور بلاک سطح پرکسانوں کے لئے منعقدکئے جانے ہیں ۔ اورنٹیشن پروگرام 24؍اپریل 2023ء سے شروع ہوں گے اور 31؍ اگست 2023ء تک جاری رہے گا۔یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ہر پنچایت کوہولیسٹک ایگر ی کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام( ایچ اے ڈی پی ) کے مجموعی اثرات کا احاطہ کیا جائے گا ۔اِس کے علاوہ اورنٹیشن پروگرام کے دوران اُنہیں سہ لسانی فارمیٹ ( انگریزی ، ہندی او راُردو ) میں پمفلٹ کا ایک مجموعہ بھی فراہم کیا جائے گا جو کسانوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تکنیکی ماہرین کو ہدایت دی کہ وہ ایک گوگل فارمیٹ تیار کریں جس میں کسانوں کے سکل گپ سٹیڈی اور اے وی ایڈز کا خاکہ تیار کیا جائے جو 29اقدامات اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں کسانوں کی تربیت کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس معلومات کا استعمال کسانوں کی ہنرمندی اور مجوزہ زرعی اقدامات کے بارے میں ان کی سمجھ کے بارے میں تجزیات تیار کرنے کے لئے کیا جائے گا۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں / کشمیر ، سیکرٹری زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر جنرل سیریکلچر ، ڈائریکٹر جنرل بھیڑ پالن کشمیر ، دائریکٹر بھیڑ پالن جموں ، ڈائریکٹر باغبانی جموں ، مشن ڈائریکٹرایچ اے ڈی پی / ڈائریکٹر فشریز ، ڈائریکٹر ایچ پی ایم جے اینڈ کے ، منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے ایچ پی ایم سی لمٹیڈ ، ڈائریکٹر زراعت جموں ، سیکرٹری ایڈوائزری بورڈ فار ویلفیئر آف کسان ، ٹیکنیکل آفیسرز اے پی ڈی نے شرکت کی جبکہ سری نگر کے اَفسران نے بذریعہ آن لائن موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔