سری نگر//جنوبی کشمیر اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں منگل کو جاری انکاؤنٹر میں زخمی فوجی سپاہی میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ فوج کا ایک سپاہی جو شدید زخمی تھا 92 بیس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس سے قبل جاری تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا، اور دو فوجی زخمی ہوئے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔










