طبیہ کالج کے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج
سری نگر//کشمیر طبیہ کالج ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری (BUMS) کے طلباء نے بدھ کو کالج انتظامیہ کے خلاف گزشتہ سال کے انٹرن شپ کورس کی بھاری فیس کا مطالبہ کرنے پر احتجاج کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق بدھ کے روزپریس کالونی سری نگر میں طلباء داخل ہوئے اور انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں گزشتہ سال کے انٹرن شپ کورس کی فیس کے طور پر 1.10لاکھ روپے ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایایہ ساڑھے 5 سال کا کورس ہے۔ پہلا ساڑھے 4 سالہ کورس تعلیمی نوعیت کا ہے جبکہ آخری سال انٹرن شپ کے لیے ہے۔ انٹرن شپ کے آخری سال کے دوران حکومت طلبہ کو وظیفہ دیتی ہے لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔ طلباء کو وظیفہ دینے کے بجائے، کالج ہم سے فیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے، وہ بھی اس وقت جب لوگ کووِڈ کی صورتحال کے پیش نظر شدید پریشانی کا شکار ہیں،طلباء کا کہنا تھا کہ انہیں کلاسز میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔ “ہم اس موقع پر اتنی بھاری رقم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔کووڈ19 کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس نے معیشت کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ ہم ایل جی منوج سنہا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ہمارا مستقبل بچائیں،‘‘ احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا۔یونانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد لون نے کہا کہ طلباء کے ساتھ ایک ہی وقت میں بھاری فیسوں کا مطالبہ کرنا سراسر ناانصافی ہے اور وہ بھی اس مرحلے پر جب کوویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔یہ کالج جو کشمیر طبیہ کالج کے نام سے مشہور ہے 1995 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ نجی BUMS کالج کشمیر یونیورسٹی سے وابستہ ہے اور اسے وزارت یونان اور حکومت ہند سے منظور شدہ ہے۔










