معمولی بازشوں سے ہر طرف بن جاتا ہے جھیل ، مقامی لوگوں نے مرمت کا کیا مطالبہ
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہونے کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بار بار زبان خرچی کرکے عوام کو یقینی دہائی کرائی جا رہی ہے سڑک کی مرمت جلد عمل میں لائی جائے گی تاہم آج تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے ناوتھو سے ہوتے ہوئے مگک پورہ منگوال کی سڑک جو آشاجی پورہ سے ملتی ہے کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے یہ رابطہ سڑک ویران منظر پیش کر رہی ہے جبکہ نا قص ڈریینج سسٹم کے باعث بھی سڑک تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے جبکہ بارشیں ہونے کے ساتھ ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ دراثنا نمائندے نے بتایا کہ ہانجی دانتر پشواڑہ سے ہوتے ہوئے ناتھ پورہ کی سڑک جو کھنہ بل سیملتی ہے کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ نمائندے کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے یہ رابطہ سڑک ویران منظر پیش کر رہی ہے جبکہ نا قص ڈریینج سسٹم کے باعث بھی سڑک تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے جبکہ بارشیں ہونے کے ساتھ ہی یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس سڑک پر پیدل چلنا دور کی بات ہے گاڑیاں بھی سفر کے دوران اس میں پھنس جاتی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے موسم میں سڑک پر کئی ہفتوں تک سڑک پر پانی موجود رہتا ہے جو بعد میں نزدیکی مساجد میں گھس جاتی ہے۔ مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑک کی مرمت کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تب ہی جاکر لوگوںکو آسائش فراہم ہو سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ، محکمہ آر ڈی ڈی، پی ایم جی ایس وائی اور آر اینڈ بی سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی مر مت جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کے مصائب و مشکلات کا ازالہ ہو سکے جبکہ سڑک کے بیچ و بیچ ایک کلوٹ کی تعمیر کرائی جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنائی جائے اور سڑک پر پانی جمع نہ ہو جس کے باعث سڑک انتہائی خستہ ہو جاتی ہے۔










