nisar hussain rather_dooran

امامیہ فیڈریشن کشمیر کاالحاج نثار حسین راتھر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار

سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نے وادی کے سرکردہ رہنما جید مفکر مظلومون کی اواز جزبہ حریت سے سرشار مودت اہلبیت میں موجزن الحاج نثار حسین راتھر کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدائی کو ایک قومی المیہ قرار دیا ھے تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ مرحوم ایک انتہای مخلص ملنسار اوراپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈٹ جانے والے مرد قلندر تھے انہوں نے کبھی نہ اپنے موقف انحراف کیا اور نہ عسرت ک زندگی گزارنے کے باوجود اپنی حق و صداقت پر مبنی اصولون کے ساتھ سودا بازی کی انکے انتقال سے قوم وملت کے سیاسی ادبی اور ملت ے مسایل کے تیی مخلص من جو خلا پیا ھوا ھے وہ مشکل سے پورا ھوگا ان کی قوم وملت کے مخلصانہ خدمات اور قربانیون کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا الللہ ان کے درجات بلند کرے ان کے روح کو سکون دے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے