الیکٹورل بانڈ خرید کر اپنی پسندیدہ سیاسی پارٹی کو چندہ دیجیے
سرینگر/// سپریم کورٹ کی آئینی بنچ الیکٹورل بانڈ معاملے پر سماعت کر رہی ہے، گزشتہ ہفتہ ہوئی سماعت میں کئی طرح کے سوال اٹھے ہیں، لیکن ان سب سے بے فکر مرکزی حکومت نے بانڈ بیچنے کی نئی کھڑکی کھول دی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جائیے اور الیکٹورل بانڈ خرید کر اپنی پسندیدہ سیاسی پارٹی کو چندہ دیجیے۔ حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ اعلان کر دیا ہے کہ الیکٹورل بانڈ خریدنے کی نئی وِنڈو (2018 سے اب تک 29ویں) 6 نومبر کو کھل رہی ہے۔ یہ وِنڈو 20 نومبر تک کھلی رہے گی اور اس دوران استیٹ بینک کی مختلف شہروں میں واقع 29 شاخیں الیکٹورل بانڈ بیچیں گی۔جانکاری کے لیے یہ بتا دینا ضروری ہے کہ گزشتہ وِنڈو (28ویں) ابھی گزشتہ ماہ ہی کھلی تھی جس میں 4 سے 13 اکتوبر تک الیکٹورل بانڈ بیچے گئے تھے۔ وہ 10 دن کی وِنڈو تھی، لیکن اس مرتبہ کھڑکی 15 دن کے لیے کھولی گئی ہے۔تازہ نوٹیفکیشن سے اشارے ملتے ہیں کہ بااثر طریقے سے الیکٹورل بانڈ کو بیچنے کی وِنڈو کو اکتوبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان 75 دنوں کے لیے کھولا جا سکتا ہے۔ آئندہ سال ہی لوک سبھا انتخاب ہونے والے ہیں۔ 2018 میں نافذ ہوئے الیکٹورل بانڈ منصوبہ میں کہا گیا تھا کہ اسے بیچنے کے لیے وِنڈو ہر سال 4 بار 10 دنوں کے لیے کھولی جائے گی۔ اس میں جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر کے مہینے ہوں گے۔ اس کے علاوہ لوک سبھا انتخاب والے سال میں 30 دن کی مزید ایک وِنڈو ہوگی۔لیکن، گزشتہ سال حکومت نے اس کی مدت میں اضافہ کر خود کو اختیار دے دیا کہ وہ اضافی پکھواڑے (15 دن) کے لیے بانڈ کی فروخت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وِنڈو کھول سکتی ہے، تب جبکہ ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام خطوں میں انتخاب ہو رہا ہو۔ اس حق کا استعمال حکومت نے پہلے گجرات اور پھر ہماچل پردیش میں گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخاب کے دوران کیا تھا۔واضح رہے کہ اس وقت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخاب ہو رہا ہے۔ میزورم، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں انتخاب 17 نومبر کو پورا ہو جائے گا، جبکہ راجستھان اور تلنگانہ میں انتخابی عمل 20 نومبر کے بعد پورا ہوگا۔ جانکاری کے مطابق گزشتہ وِنڈو (28 اکتوبر والی) کے دوران اسٹیٹ بینک کی 14 شاخوں سے 1148 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے 1095 کروڑ روپے کے بانڈ ایک کروڑ روپے قیمت والے تھے۔ صرف 53 بانڈ ہی کم قیمت والے فروخت ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ الیکٹورل بانڈ ایک ہزار روپے، 10 ہزار روپے، ایک لاکھ روپے، 10 لاکھ روپے اور ایک کروڑ روپے قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں فروخت ہوئے مجموعی بانڈ میں صرف 57 بانڈ ایسے تھے جن کی قیمت ایک ہزار سے 10 ہزار روپے کے درمیان تھی۔










