اقتصادی حالات کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے

سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے ، امسال گزشتہ سالوں کے مقابلوں میں سیاحوں کی بھاری تعداد وارد کشمیر / چیف ایگزیکٹو آفیسر

سرینگر/ //کشمیری کی اقتصادی حالات کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرانے کیلئے سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاریق احمد نایک نے بتایاکہ گزشتہ سال سے وادی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سیاحوں کو کشمیر کی جانب راغب کرانے کیلئے محکمہ سیاحت مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق پہلگام میں محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاریق احمد نایک نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے کشمیر میں تمام موسموں میں سیاحت کو فروغ دینے میں پہل کر دی ہے جبکہ اس سال موسم بہار میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر کی گئی کوششوں سے پہلگام میں گزشتہ سال سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ امسال پہلگام میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد یقینی بنائی جائے۔ جس میں یہ پروگرام کافی مدد کر سکتے ہیں۔ طاریق احمد نایک نے کہا کہ ہم اس کوشش میں ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جس سے یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک تو کشمیری کی اقتصادی حالات کو بہتر بنایا جائے جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہو سکے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ سال کے مقابلے امسال سیاحو ں کی تعداد میں اچھا اضافہ درج کر لیا گیا ہے۔