عظیم شان محفل مشاعرہ ہرناگ (اننت ناگ) میں منعقد
سرینگر// آٹو روبوٹ موٹر ورکس کے اشتراک سے مراز مرکز ادب اننت ناگ کشمیر کی جانب سے ایک عظیم شان محفل مشاعرہ مورخہ2نومبر2023کو ہرناگ (انت ناگ) میں منعقد ہوا ۔ اس محفل مشاعرہ میں گلپوش وادی کے نامور و معروف شعراء حضرات نے شرکت کی ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق منعقدہ محفل مشاعرہ میں جن شعراء نے جن میں کشمیری زبان کے شاعر اوربراڈکاسٹر مجید مسرور ، غلام محمد لالو ، ایگزیکٹو ممبران محمد شفیع ایاز ،کلیم بشیر ،جنرل سیکرٹری مظفر غزال، کنوئینر محمد اقبال خان، میڈیا ایڈوائزر فاروق شہمیری، صدر بزم شعرادب اننتناگ محمد نعیم خان ،نذر الاسلام، مصروف صاحب، اشفاق سر جی ، حاجی رمضان ،بشیر احد، عاشق مشتاق ، محمد مسعود ملک اور دیگر شعراء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر محمد شفیع ایاز اور کلیم بشیر نے مہمانوں کو بڑے جوش وحروش کے ساتھ عزت افزائی کی ۔ایوان صدارت میں صدر بزم شعر و ادب اننت جناب محمد نعیم خان، لالو غلام محمد اور جناب مجید مسرورموجود تھے ۔آخر پر فاروق شہمری نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شعراء حضرات کے بہت ہی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے مراز مرکز ادب تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر ایاز کی دعوت پر محفل کی رونق بخشی اور مشاعرے میں شرکت کی ۔محفل میں موجود ذی عزت شعراء نے کہا کہ ہم تنظیم کو فعال بنانے میں ہمیشہ کمر بستہ رہیں گے اور ادبی مشن کو آگے بڑھانے میں نو آموز قلمکاروں کو دعوت دے کر کشمیری ادب کو زندہ رکھنے کے واسطے جان کی بازی تک لگادیگے ،شعراء نے مزید کہا کہ ہم ایاز اور کلیم بشیر کو اپنا پورا تعاون فراہم کریں گے۔ یہ دونوں شاعر حضرات ضلع اسلام آباد کی شان بان اور ملنسار ہونے کے علاوہ پُرخلوص غریب پرور اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔










