سری نگر//آل جموں و کشمیر سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔جموں وکشمیر یوٹی بھر سے مختلف سکھ آرگنائزیشنوں کی نمائندگی کرنے والے وفد بشمول گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے منتخب ممبران جن کی قیادت چیئرمین جے کے ایس سی سی ایس اجیت سنگھ نے یوٹی میں مختلف بے مثال ترقیاتی سرگرمیوں اور حکمرانی کے نئے سنگ میلوںکے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔سکھ کمیونٹی کے سرکردہ اَرکان کے وفد نے کمیونٹی سے متعلق کئی مسائل پیش کئے جن میںاقلیت کے لئے ریزرویشن کی فراہمی، جے کے یوٹی میں سکولی تعلیم میں پنجابی زبان کا تعارف شامل ہے۔ اُنہوں نے گائوں سر منجلا ( رام نگر ) اودھمپور میں تاریخی گوردوارہ چرن کمل استھان گورونانک صاحب جی کی تعمیر نو کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کے مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔










