A world-renowned craniomaxillofacial surgeon will visit Skimms Medical College in May

SKIMSگورننگ باڈی کااہم اقدام

غریب مریضوںکی مددکیلئے ’وقف فنڈ‘قائم ،قیمتی جانیں بچانے کیلئے دل کھول کر عطیات کی اپیل

سری نگر//شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (SKIMS) نے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لئےSIKMS وقف فنڈ بنایا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقSKIMSکے جاری کردہ ایک بیان میں تمام مخیر حضرات، سماجی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے اور کم آمدنی والے طبقے کے نیچے آنے والے غریب مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے،SKIMS نےSKIMS-ENDOWMENT-FUNDیعنی سکمز وقف فنڈ قائم کیا ہے، جیسا کہ ملک کے دیگر بڑے طبی نگہداشت کے اداروں میں رائج ہے۔بیان کے مطابق SKIMSکی گورننگ باڈی کی طرف سے ’وقف فنڈ‘کے قیام کو منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت غریب مریضوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو جان لیوا امراض جیسے کینسر، دل کی جدید بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن کو رینل یا ہیپاٹک ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کی بہت سی دوسری بیماریوں کے علاوہ جہاں ایک مریض اپنے محدود وسائل/غربت کی وجہ سے مالیاتی اثرات کا متحمل نہیں ہو سکتا وہ بھی اس سکیم کے تحت آتے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورفائنانشل سکیموں کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ اپیل میں کہاگیاہے کہ لوگ عطیات،عطیات اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔جسکابینک اکائونٹ نمبرSB-0342040100015060،جے کے بینک برانچ صورہ ،آئی ایف ایس سی کوڈنمبر:JAKA0SKIMSSہے۔