سری نگر//جموںو کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!
میں 80ویں یومِ آزادی کے پُر مسرت موقعہ پر آپ سب کو دلی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہم اَپنی تحریک آزادی کی جدوجہد کے تمام رہنماؤں، جدو جہد کرنے والوں اور شہدأکی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے سرِ احترام خم کرتے ہیں۔اِس موقعہ پرمیں اپنی آرمڈ فورسز، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور ان تمام ایجنسیوں کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کرنا چاہتا ہوں جو ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کے تحفظ کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہم ان بہادر وںکی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اَپنے فرائض کی اَدائیگی کے دوران اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جموں و کشمیر کے محنتی کسانوں، فرض شناس کارکنوں، کاروباری کمیونٹیوں، سائنس دانوں، اَساتذہ، اِختراع کاروں، کاریگروں،سول سوسائٹی کے گروپوں، ناری شکتی اور یووا شکتی کو دلی مُبارک باد۔ آپ سب نے ہمارے یونین ٹیریٹری کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار اَدا کیا ہے اور ہمیں آپ کی خدمات پر بے حد فخر ہے۔ آئیے ہم کسی بھی قیمت پر اپنے قومی اتحاد اور سا لمیت کی بھرپور حفاظت کرتے ہوئے اَپنی طاقت کے پیچھے موجود تنوع کی قدر کریں۔ یہ یوم آزادی کا بنیادی پیغام ہے۔جموں کشمیر مضبوطی سے تیز رفتار سماجی و اِقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ چند برسوں میں غیر معمولی پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے۔ یونین ٹیریٹری کو ترقی کی ایک مضبوط تحریک ملی ہے جہاں متعدد بڑے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں پر کام بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے اِس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ترقی کے ثمرات خطے کے ہر کونے تک پہنچیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل قریب میں خوشحالی کی نئی بلندیوں کو سر کریں گے۔اِس خوشی کے موقعے پر آئیے، ہم مل کر آگے بڑھنے اور ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔ میں یونین ٹیریٹری کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اَمن اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں۔ وہ دن تیزی سے قریب آ رہا ہے جب ہمارا پیارا جموں و کشمیر ملک کے ترقی یافتہ خطوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا اور ترقی یافتہ ہندوستا ن کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایک بار پھر، آپ سب کو یومِ آزادی کی دلی مُبارک باد
جے ہند!










