جموں و کشمیر میںمحکمہ اسکولی تعلیم کا حکمنامہ جاری
سرینگر// یو این ایس / جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ اسکولی تعلیم کے تحت کامرس کے 10 نئے تعینات لیکچراروں کو جموں اور کشمیر ڈویژن کے مختلف ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان تعیناتیوں پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے 12 اکتوبر 2026 کو حکومتی حکم نامہ نمبر 430-JK(Edu) آف 2026 جاری کیا گیا، جس کے تحت ان لیکچراروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق ان 10 امیدواروں کو 8 جولائی 2026 کے حکومتی حکم نامہ نمبر 265-JK(Edu) کے تحت کامرس کے لیکچرار مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 21 دن کے اندر متعلقہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ بعد ازاں تمام امیدواروں نے جموں اور کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرکے اپنی جوائننگ مکمل کی تھی اور اپنی تعیناتی کے منتظر تھے۔حکومت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کشمیر ڈویڑن میں چھ لیکچراروں کو مختلف اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔نزہت جان کو بی ایچ ایس ایس شالیمار سری نگر، آزاد احمد وانی کو ایچ ایس ایس کیلر شوپیاں، معراج الدین ڈار کو ایچ ایس ایس لْرگام پلوامہ اور مظفر احمد میر کو بی ایچ ایس ایس سالار اننت ناگ میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح دار خورشید احمد کو ایچ ایس ایس ملوان کولگام جبکہ محبوب حسین حجام کو بی ایچ ایس ایس سورسیار بڈگام میں تعینات کیا گیا ہے۔جموں ڈویژن میں نند لال کو ایچ ایس ایس ٹوپنِیل ضلع ڈوڈہ، محمد سرفراز کو ایچ ایس ایس گمبیر مغلاں ضلع راجوری، دیوانگی گپتا کو جی ایچ ایس ایس لمبری ضلع راجوری اور ہیما گپتا کو ایچ ایس ایس سلیہار ضلع جموں میں تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتیاں انتظامی ضرورتوں اور دستیاب خالی اسامیوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہیں اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔محکمہ اسکولی تعلیم نے ان تعیناتیوں کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کی 25 جولائی اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی 4 اگست 2026 کی موصولہ مراسلت کا بھی حوالہ دیا ہے۔










