vacant

BDOزینہ پورہ شوپیان کی کُرسی کافی وقت سے عملاًخالی

مقامی آبادی اور منتخب عوامی نمائندوںکو مشکلات

مقامی آبادی اور منتخب عوامی نمائندوںکو مشکلات، PRIsکی لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے فوری توجہ اورمداخلت کی اپیل

شوپیان//ضلع شوپیان کے سب ڈویڑن زینہ پورہ میں عرصہ دراز سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرکی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے یہاںکے لو گوں کو شدید پر یشانیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔جے کے این ایس کومقامی لوگوں اور منتخب عوامی نمائندوںنے بتایاکہ شوپیان کے بلاک زینہ پورہ میں عرصہ دراز سے BDO(بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیا جبکہ ایک ہی BDO کو2بلاکوں کا چارج دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ کچھ سال قبل بی ڈی ائو زینہ پورہ کوتبادلہ عمل میں لایاگیا ،اوراس بلاک کااضافی چارج بی ڈی ائو چتر گام کو دیا گیا ۔انہوںنے بتایاکہ بیک وقت دو جگہوں پر ذمہ داری ہونے کی وجہ سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ،بلاک زینہ پورہ کی جانب پوری توجہ نہیں دے سکے ۔انہوںنے مزید کہاکہ یہاں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ دیگر منسلک اداروں اور( PRIs) منتخب عوامی نمایندوں کوشدید مشکلات سے دوچار ہو نا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب2بلاکوں کےBDO کوتاریخ پیدائش کی سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کا چارج بھی دیا ،جس کیلئے (بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر) کو مستقل طور پر زینہ پورہ بلاک میں تعینات ہو نا لازمی بن جا تا ہے تا کہ لو گ پر یشان نہ ہوں۔زینہ پورہ کے پنچوں اور سرپنچوں کا کہنا ہے کہ سب ڈویڑن زینہ پورہ میں سب سے زیادہ حلقہ جات ہیں۔ انہوں نے کہا جو BDOیہاں تعینات تھے ،اُن کی جگہ زینہ پورہ بی ڈی ائو آفس کا چارج،بی ڈی ائو چتر گام کو دیا گیاتھا اور کچھ دن پہلے ان کو اے آر ٹی او شوپیان کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ موصوف بی ڈی ائو کی اضافی مصروفیات کی وجہ سے بلاک زینہ پورہ کے تمام کام رُکے پڑے ہیں۔زینہ پورہ کے پنچوں اور سرپنچوںنے کہا ہمارے تمام تعمیراتی کام خاص کر پی آر آیز اور نریگا ہ کام التو اء میں پڑے ہو ئے ہیں۔انہوںنے کہا بلاک زینہ پورہ کیساتھ ہمیشہ سے ہی نا انصافی کی جارہی ہے جس سے اب کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ (بلاک ڈیولپمنٹ آفیس) زینہ پورہ میں مستقل طور پر BDOکو جلد از جلد تعینات کر یں ورنہ ہم سڑ کوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہو جائینگے۔