،شوپیان منفی6.5 درج،10دسمبر تک موسم میں کوئی تبدیلی کا امکان، سردیاںبڑھنے کا امکان
سری نگر/کے این ایس// جموںو کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جہاں گزشتہ رات سرینگر کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڑ ہوئی ہے ۔اس دوران پہاڑی ضلع شوپیان میںگزشتہ رات کا درجہ حرارت منفی6.5ڈگری ریکارڑ ہوئی ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میںآنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے مطابق وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر قائم ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی جبکہ زوجیلا پاس پر منفی16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔










