ورلڈ ہیرٹیج ویک مانسبل پارک میں رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا اِنعقاد

ورلڈ ہیرٹیج ویک مانسبل پارک میں رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا اِنعقاد

گاندربل//ضلع اِنتظامیہ گاندربل نے جاری ہیرٹیج ویک تقریبات کے سلسلے میں مانسبل پارک میں ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( ڈبلیو ایم ڈِی اے)اور محکمہ تعلیم کے اِشتراک سے ایک پُرجوش اور رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا اِنعقاد کیا ۔تقریب میںایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈِی ڈِی سی ) گاندربل منظور احمد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایم ڈِی اے احسان الحق چشتی، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل اور چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے شرکت کی۔ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے طلبأ و طالبات نے روایتی موسیقی، رقص اور موضوعاتی پرزنٹیشنز سمیت متنوع ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہوں نے کشمیر کی لازوال ورثے، تابناک روایات اور فنونِ لطیفہ کی جھلک پیش کی۔اس تقریب میں طالب علموںکی پُرجوش شرکت کے علاوہ مقامی باشندوں، اساتذہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی جس سے تقریب کا جشن جیسا ماحول اورسماجی جذبے میں اِضافہ ہوا۔ضلع انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے ثقافتی بیداری اور ورثے کے تحفظ کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اِنتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی شمولیت خطے کی منفردمیراث کو محفوظ رکھنے کے لئے نہایت اہم ہے۔