سمارٹ سٹی اقدام کے تحت شہر کی پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا / صوبائی کمشنر کشمیر
سرینگر / سی این آئی // شہر سرینگر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں عوامی تعاون طلب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ ’’ نو ای رکشا زون ‘‘ سمارٹ سٹی کے اقدامات کا مقصد کا حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تا کید کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ دستکاری اور ہینڈ لوم کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر میں ایک پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرک نے کہا کہ سرینگر میں ٹریفک کی بھیڑ ایک متحرک چیلنج بنی ہوئی ہے، جس میں متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جن میں سے کئی پہلے ہی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام بھیڑ کو کم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس میں عوامی تعاون اب بھی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں سرینگر روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کی بڑی سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بعض علاقوں کو ’نو ای رکشا‘ زون قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سمارٹ سٹی اقدام کے تحت، شہر کے پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے، جس میں ٹریفک کے بہاؤ کو مزید آسان کیلئے ملٹی لیول پارکنگ کی سہولیات کی ترقی بھی شامل ہے۔ حکام ٹریفک کے انتظام میں مسلسل مداخلت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے مزید کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور اسمارٹ سٹی کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔انہوں نے زور دیا کہ بھیڑ سے نجات کے اقدامات کی کامیابی کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔










