وزیر اعلیٰ نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

جموں//وزیر اعلیٰ مسٹرعمر عبداللہ نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی اہلکار زخمی ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہلاک ہونے والے پولیس افسران ، فرانزک سائنس لیب کے اہلکاروں ، محکمہ محصولات کے حکام اور دیگر متعلقہ ٹیم کے ارکان سمیت سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔