لفٹینٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لفٹینٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ رات ایک حادثاتی دھماکے میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں ، ریونیو افسران اور ایک شہری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا :’’ نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ رات ایک حادثاتی دھماکے میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں ، ریونیو افسران اور ایک شہری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ قوم ان کی بے لوث خدمت اور فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانی کیلئے ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ۔ قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ‘‘