یکم دسمبر سے پرائمری سطح جبکہ 12جماعت تک کیلئے دسمبر کے دوسرے ہفتے سے ممکن
سرینگر / سی این آئی // سردیوں میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ اسکولی تعلیم نے کشمیر صوبے کے اسکولوں میں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیلات کا منصونہ بنایا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے بیچ محکمہ اسکولی تعلیم نے ماہ دسمبر سے اسکولوں میں بچوں کیلئے سرمائی تعطیل کا منصونہ بنایا ہے جس دوران اسکولوں میں مرحلہ وار بنیادوں پر بچوں کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ایک حالیہ جائزہ میٹنگ میں محکمہ کے عہدیداروں کو بتایا کہ حکومت ممکنہ طور پر دسمبر کے پہلے ہفتے سے پرائمری سطح کی کلاسوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 12ویں جماعت تک کی دوسری کلاسوں کے معاملے میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ اسکولی تعلیم کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر نے موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی تاریخوں کا انتخاب کیا ہے۔ موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے اور وہ بھی موسم کی صورتحال پر منحصر ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ نیا تعلیمی سیشن شروع ہو چکا ہے، اس لیے محکمہ موسم سرما کی تعطیلات کے آغاز سے قبل کم از کم 10 فیصد نصاب کا احاطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیر میں موسم سرما کی شروعات سے قبل ہی درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری نیچے چلا گیا ہے ۔










