مشن ڈائریکٹر نے جموںوکشمیرمیں جل جیون مشن کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا

مشن ڈائریکٹر نے جموںوکشمیرمیں جل جیون مشن کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا

جموں// مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ( جے جے ایم ) خورشید احمد شاہ نے ایک ورچوئل میٹنگ منعقدکی جس میں جموں و کشمیر کے تمام اَضلاع میں جل جیون مشن کی عمل آور ی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر جل شکتی (پی ایچ اِی) جموں، ٹیکنیکل ایڈوائزر جے جے ایم، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں (ہائیڈرولک،میکنیکل)، چیف اِنجینئروں کے ٹیکنیکل اَفسران، ایگزیکٹیو اِنجینئروں (سیول،میکنیکل)، واٹر کوالٹی مانیٹرنگ ٹیمیں اور جے جے ایم کے اکاؤنٹس سیکشن کے اَفسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ مشن ڈائریکٹر نے جل جیون مشن کی عمل آوری سے متعلق اہم پہلو ئوں تفصیلی غور و خوض کیا جن میںدیہی پائپ کے ذریعے واٹر سپلائی سکیموں کی تشکیل (دیہات سے باہر/گائوں میں)،آئی ایم آئی ایس میں اخراجات کی مفاہمت (90:10 تناسب)،ایس بی ایم سے نئے گائوں کی منظوری، پائپ واٹر سپلائی (پی ڈبلیو ایس)سے محروم دیہات کو سکیم کے دائرے میں شامل کرنا،فزیکل پروگریس کو اَپ ڈیٹ کرنا ،اِنٹگریٹیڈ اِنفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (آئی ایم آئی ایس)،تھرڈ پارٹی اِنسپکشن ایجنسیوں (ٹی پی آئی ایز) کا کام کرنا،پی ایم گتی شکتی پورٹل پرکے ایم ایل فائلوں کی اَپ لوڈکرنا،اثاثوں کی جیو ٹیگنگ اور ہر گھر جل کی رِپورٹنگ و سرٹیفیکیشن،پانی کے معیار کی جانچ اور جے جے ایم 2.0 ڈیش بورڈ پر آن بورڈنگ شامل ہیں۔ میٹنگ کے شروعات میں مشن ڈائریکٹر نے جے جے ایم کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہو ں نے چیف اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ جو سکیمیں تکمیل کے قریب ہیں ،انہیں فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ متعلقہ دیہات کے مستفیدین کو نلکے کے پانی کے نیٹ ورک سے جوڑا جا سکے۔خورشیداحمد شاہ نے ایجنڈے کے نکات کا ضلع وار جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور ہر پندرہ دِن بعد پیش رفت کا معائینہ کریں تاکہ سکیموں کی تکمیل کے لئے مقرر کردہ ٹائم لائنز پر عمل کیا جا سکے۔اُنہوں نے جاری کاموں کی بروقت تکمیل، طبعی و مالی پیش رفت کی درست رِپورٹنگ اور معیار و شفافیت کے معیار پر عمل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کے تمام دیہات میں صدفیصد فنکشنل گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) یقینی بنائیں۔مشن ڈائریکٹر نے جے جے ایم 2.0 ڈیش بورڈ پر آن بورڈِنگ، پائپ نیٹ ورکس اور اثاثوں کی کے ایم ایل فائلوں کو پی ایم گتی شکتی پورٹل پر اَپ لوڈ کرنے، جے جے ایم اثاثوں کی جیو ٹیگنگ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ایجنسیوں کے کام، طبعی و مالی پیش رفت کو اَپ ڈیٹ کرنے، ہر گھر جل سرٹیفیکیشن اور پانی کے معیار کی جانچ کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔اُنہوں نے اَفسراں کو ہدایت دی کہ وہ آئی ایم آئی ایس اور پی ایم گتی شکتی پورٹل پر ڈیٹا اَپ ڈیٹ کرنے کی رفتار بڑھائیں اور فیلڈ ڈویژنوں او رمشن ڈائریکٹوریٹ کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔مشن ڈائریکٹر نے تمام اضلاع میں جے جے ایم کی عمل آوری کے حوالے سے ضلعی کمشنر وں (چیئرمین ڈِسٹرکٹ واٹر اینڈسینی ٹیشن مشن) کے ساتھ مؤثر تال میل رکھنے اور جے جے ایم کی عمل آوری کے لئے تمام تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پر زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو یقین دِلایا کہ جے جے ایم سے متعلق مالی معاملات مرکزی وزارتِ جل شکتی کے ساتھ اُٹھائے گئے ہیں جنہوں نے مکمل مالی اور اِدارہ جاتی تعاون کا یقین دِلایا ہے۔