بارہمولہ//دیہی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور بنیادی سطح کی گورننس کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی و پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ ضلع کے مختلف بلاکس میں یو ٹی کیپیکس اور ضلعی کیپیکس اسکیموں کے تحت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ ندیہال میں وزیر نے یو ٹی کیپیکس کے تحت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل آفس بلڈنگ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جس کی منظور شدہ لاگت 125.16 لاکھ روپے ہے ۔ انہوں نے لڈورہ نالہ ڈائیکل پر پُل کی بنیاد بھی رکھی جس کی لاگت یو ٹی کیپیکس کے تحت 25.00 لاکھ روپے ہے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی دیہی رابطہ کاری اور انتظامی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم پر زور دیا ۔ روہامہ بلاک میں وزیر نے ہمدب پنزیلہ میں ڈسٹرکٹ کیپیکس /بی ڈی سی گرانٹس کے تحت کمیونٹی ہال کم ملٹی پرپز سینٹر کی بنیاد رکھی جس کی لاگت 65.00 لاکھ روپے ہے ۔ رفیع آباد بلاک میں انہوں نے بڈن سری پارہ میں یو ٹی کیپیکس کے تحت 4.0X4.0 میٹر آر سی سی باکس ٹائپ کلورٹ کی تعمیر کیلئے بنیاد رکھی جس کی تخمینہ لاگت 32.90 لاکھ روپے ہے ۔ وزیر نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی ۔ کنڈی رفیع آباد بلاک میں وزیر نے دو اہم پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی کنگروسہ میں کمیونٹی ہال جو ضلعی کیپیکس /پی آر آئی گرانٹس کے تحت 80.00 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا اور کنگروسہ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل آفس بلڈنگ جو یو ٹی کیپیکس کے تحت 125.16 لاکھ روپے کی منظور شدہ لاگت سے بنائی جائے گی ۔ ان مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے حکومت کی شمولیت پر مبنی ترقی ، بہتر گورننس اور دیہی اداروں کو مضبوط کرنے کی توجہ پر زور دیا ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بارہمولہ وزیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔










