سری نگر کا پولیو ویو ’’ سول فل کشمیر‘‘ کے تیسر ایڈیشن کی میزبانی کرے گا اور ہاتھ سے بنی مخصوص مصنوعات سے سیاحوں کو مسحو ر کرے گا
سری نگر//محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کشمیر جہلم رِیور فرنٹ اور گھنٹہ گھر میں منعقدہ ’’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘‘ سیریز کے پہلے دو کامیاب ایڈیشنوںکے بعد جمعرات کو تاریخی پولو ویو مارکیٹ میں اَپنے ’’سول فل کشمیر‘‘ مہم کے تیسرے مرحلے کا اِنعقاد کر رہا ہے۔محکمہ کے ترجمان نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تقریب میں 12 سٹال لگائے جائیں گے جن میں کشمیری دستکاروں کی منفرد ہینڈ میڈمصنوعات اور ’’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘‘ (او ڈِی او پی) اشیأ کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا، ’’یہ مہم عوام الناس کوماسٹر دست کاروں کے ساتھ روبرو جُڑنے کا ایک بہترین موقعہ فراہم کر رہی ہے۔‘‘
ترجمان نے کہا کہ محکمہ تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے ایک ’ٹرائی کارنر‘بھی قائم کر رہا ہے جہاں آنے والے لوگوں کو مٹی کے برتنوں ، پیپر ماشی اور سوئی دھاگے کے کام کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقعہ دیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا، ’’اِس کے علاوہ ثقافتی ماحول کو فروغ دینے کے لئے لائیو میوزک پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔‘‘محکمہ نے عوام الناس، سیاحوں اور خریداروں پر زور دیاہے کہ وہ بڑی تعداد میں ’’اَپنے کاریگر کو جانیں‘‘ کے پولو ویو ایڈیشن کا دورہ کریں اور ’’وُکل فار لوکل‘‘ مہم میں حصہ لے کر مقامی دستکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔










