بارہمولہ//وزیر برائے زرعی پیداوار ،دیہی ترقی و پنچایتی راج ، اِمداد باہمی اور الیکشن جاوید احمد دار نے سب ڈویژن روہامہ کے ہادی پورہ میں میڈیسنل اور آرومیٹک پلانٹیشن فارم کا دورہ کیا۔ اُنہوںنے دورے کے دوران میڈیسنل آرومیٹک پودوں کے اَقدام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس میں اعلیٰ قیمت والی فصلوں کے تنوع اور کسانوں کی آمدنی اِضافہ پر خاص توجہ دی گئی۔سب ڈویژنل آفیسر زراعت روہامہ نے وزیرموصوف کو’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)اقدام کے تحت اعلیٰ قیمت والی فصلوں کے تنوع کو فروغ دینا ، کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ کرنے اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں جانکاری دی۔وزیرجاوید ڈار نے کسانوں سے بات چیت کی اور زمینی سطح پر محکمہ جاتی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں رائے حاصل کی اور کسانوں کے مفاد میں اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے میڈیسنل و آرومیٹک زراعت کو فروغ دینے میں محکمہ زراعت کی کوششوں کی سراہناکی اوردیر پار و منافع بخش زراعت کے لئے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔یہ دورہ جموں و کشمیر میں زراعت اور دیہی ترقی کوسپورٹ کرنے کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)اقدام کا مقصد اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی ترقی کو فروغ دینا، کسانوں کی آمدنی بڑھانااور خطے کی اقتصادی ترقی میں حصہ اَدا کرنا ہے۔










