عوامی شکایات کے فوری ازالے کی یقینی دہانی کی
سری نگر// وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے ’ رابطہ آفس‘ میں مختلف عوامی اور محکمانہ وفود سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں سے متعلق ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔بجلی، دستکاری، ہینڈلوم، فلوری کلچر اور تعلیمی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وفود نے عوامی بنیادی ڈھانچے، ملازمین کی فلاح و بہبود اور سروس سے متعلق معاملات پر مشیرموصوف کو اَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ دورانِ ملاقات عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بھی اُٹھائے گئے۔مشیر نے تمام وفودکو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پیش کردہ حقیقی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کا اَزالہ کیا جائے گا۔مشیر ناصر اَسلم احمدوانی نے شفاف اور جوابدہ طرز ِحکمرانی کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ عوامی رابطہ اِنتظامیہ کی جوابدہی کو یقینی بنانے اور خدمات کو نچلی سطح پر مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔










