dooran

’’شریفوں کا محلہ ‘‘ معروف بروڈ کاسٹر ظفر حسین کی تصنیف کردہ کتاب کی رسم رونمائی

مہمان خصوصی محمد یوسف تارگامی نے کتاب کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور اس کو معاشرے کاآئینہ دار قراردیا

سرینگر//وی او آئی//’’ شریفوں کا محلہ‘‘ نامی متعدد ناولوں کے مجموعہ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی آج ٹائیگور ہال سرینگر میں انجام پائی ۔کتاب کے مصنف معروف بروڈ کاسٹر شہر بین ریڈیو کشمیر سرینگر کے ظفر حسین ہیں ۔ اس موقعے پر سی پی آئی ایم کے سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی بطور مہمان خصوصی موجود تھے جنہوںنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کشمیری ہمیں اپنی تہذیب، زبان اور ثقافت سے جڑتے رہنا چاہئے اور پیچھے دیکھے بغیر آگے ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے اپنے کلچر کو زندہ رکھنا چاہئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق معروف بروڈ کاسٹر شہر بین محمد حسین ظفر کی تصنیف ’’شریفوں کا محلہ ‘‘ کی رسم رونمائی آج ٹائیگور ہال سرینگر میں انجام دی گئی ۔ اس موقعے پر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکرسے وابستہ افراد نے موجود تھے جن میں سی پی آئی ایم کے سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی جو محفل میں بطور مہمان خصوصی تھے کے علاوہ ڈاکٹر بشیر ویری ، ظفر اقبال منہاس، منیر سرائی بالی ، بشیر دادا ، شبیر احمد شبیر ،شمشاد کرالواری ، عبدالمجید وانی،، عبدلقیوم وانی ، ڈاکٹر نذیر مشتاق ، ایم ایل اے گریز نذیر گریزی ، ، ایس ایچ ، قیصر، اعجاز بٹ، میر الطاف عالم ، رحیم رہبر ، ڈاکٹر ستیش ومل ،کے ساتھ ساتھ ، بڑی تعداد میں ادیبوں، قلمکاروں، صحافیوں، ٹریڈ یونین لیڈران وغیرہ اس محفل میں موجود تھے ۔ مقررین نے ظفر حسین کے ناول مجموعے ’’شریفوں کا محلہ ‘‘ کتاب کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور موجود دور اور ہمارے معاشرے کے حوالے سے اس کو ایک آئینہ قراردیا ۔ تقریب پر بولتے ہوئے مہمان خصوصی محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ ہمیں اس طرح کے قلمکاروں ، ادیبوں کی عزت افزائی کرنی چاہئے جو اپنے کلچر، ثقافت اور تہذیب اور اپنے معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے قلم کو جنبش دیتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ایک زندہ قوم کی یہی ایک خاصیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے معاشرے کو درپیش مشکلات، چلینج، اور اس میں موجود خامیوں کی تصویر کشائی کرتے ہوئے اپنے الفاظوں کی شکل دیتے ہیں۔ تقریب کی صدارت شہر بین کے بروڈ کاسٹر اشفاق لون کررہے تھے جبکہ مقررین میں بشیر دادا، ظفر اقبال منہاس اور دیگر شخصیات شامل تھیں جنہوںنے ’’شریفوں کا محلہ ‘‘ نامی اس کتاب کو کشمیری معاشرے کا آئینہ قراردیتے ہوئے مصنف ظفر حسین کی اس کوشش کو کافی سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مصنف ظفر حسین نے اس کتاب کے مقصد اور اس سے جڑے مختلف پہلوئوں کواُجاگر کیا اور شرکاء ، حاضرین کا شکریہ اداکیا ۔