گرام سبھائوں کے ذریعے قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے اور زمینی سطح کے اَفسران کی صلاحیت سازی پر توجہ مرکوزکریں
پونچھ// سیکرٹری قبائلی اَمورپرسنا راما سوامی جی نے ضلع پونچھ میں ’آدی کرمایوگی ابھیان‘کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک ورچیول میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اشوک کمار شرما سمیت دیگر سینئر اَفسران اور مختلف بلاکوں سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹرینروںنے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ سیکرٹری نے ڈی ڈی سی کو ’آدی کرما یوگی ابھیان‘ کے مقاصد سے آگاہ کیا اور پروگرام کی کامیاب عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ اَفسران کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ پہل دیہی اور قبائلی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہے اور گرام سبھاؤں کے ذریعے مقامی ترقیاتی منصوبے تشکیل دینے کی حوصلہ اَفزائی کی۔ڈی ڈی سی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ضلع کے تمام قبائلی علاقوں میں ابھیان کی مؤثر عمل آوری کے لئے اِنتظامی مشینری کو متحرک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔










