کلچرل اکیڈمی اور نوو ادبی کاروان پلوامہ کے باہمی اشتراک سے

گورنمنٹ ہایر سیکنڈری اسکول رتنی پورہ میں ادبی پروگرام منعقد

سرینگر / /گورنمنٹ ہایر سیکنڈری اسکول رتنی پورہ میں جموں وکشمیر اکیڈمی اف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے باہمی اشتراک سے نوو ادبی کاروان پلوامہ نے حسینی مشاعرے کا انعقادکیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق مجلس کاآغاز طالب علم محسن فیاض نے تلاوت قرآن پاک سے کی۔ جبکہ طالبہ امیسہ جان نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مجلس کی صدارت معروف شاعر عبدالرحمن فدا نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سابقہ کے اے ایس آفیسر غلام حسن طالب اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے محمد سعید قادری ایوان صدارت میں موجود تھے انکے علاوہ ایوان صدارت میں اسکول کے پرنسپل ریاض احمد ملک بحیثیت میزبان موجود رہے۔ مجلس کی نشست شروع کرنے سے پہلے اکیڈیمی کی طرف سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ اسکے بعد معروف ادیب وشاعر اشرف راوی نے منظور گلشن کی شعری مجموعہ “ہجرکی آلو” پر اپنا پر مغز تبصرہ پیش کیا۔ اسکے بعد جن خاص طلباء وطلبات نے اما عالی مقام کی تئیںاپنا خراج پیش کیا ان میںعمر منظور، منزہ مقبول وغیرہ۔ حسینی مشاعر ے میں جن شعرائے کرام نے اپنا خراج تحسین پیش کیا ان میں محمد یوسف دلدار،بلال قاصر، سکندر ارشاد، فاطمہ جی، رضیہ جی، غلام محمد جنگل ناری، تاج النساء، سحرش نور، غلام نبی انداز، اشرف راوی، سید عاشق مرتضیٰ، جاوید قلمی، ثاقب فہیم، منظور گلشن وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔مجلس کے آخر پر ایوان صدارت میں تشریف فرما ذی عزت مہمانان غلام حسن طالب، عبدالرحمن فدا اورمحمد سعید قادری نے اپنا خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ مجلس کے حوالے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔ اسکول کے لیکچر سید عاشق مرتضیٰ نے مجلس کے اختتام پر سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس کی نظامت نوو ادبی کاروان کے صدر سکندر ارشاد نے بخوبی انجام دئے۔ پروگرام کے انچارج آفسر ڈاکٹر شبنم رفیق، معاون گورمیت سنگھ نگرانی کررہے تھے جبکہ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد، کہہ وٹ کاشر اخبار۔