قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت گرلز ہائرا سکنڈری سکول ورڈ ون میں کیریئر کونسلنگ کا اہتمام

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت گرلز ہائرا سکنڈری سکول ورڈ ون میں کیریئر کونسلنگ کا اہتمام

NEETاور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبات کو اعزازات سے نوازاگیا

سرینگر / / گرلز ہائر اسیکنڈری سکول ورڈ ون میں یک روزہ کیریئر کونسلنگ پروگرام منعقد ہوا جس میں جموں وکشمیر کے نامور براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابق ڈائریکٹر سید ہمایوںقیصر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ویٹرنری سائنس ڈاکٹر عشرت شکیل اور سابق پرنسپل عبدالحمید میر نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت موجودہ پرنسپل اور ڈی ڈی او فاروق احمد کول نے انجام دی۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب پر رواں سال کے دوران نیٹ ، دیگر بورڈ امتحانات اور مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں سکول کے تمام سٹاف ممبران اور کلسٹر سکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ اور طلبہ بھی موجود رہے۔تقریب کے مہمان خصوصی سید ہمایوں قیصر نے طالبات سے کیریئر اور زندگی کے مختلف ہنروں کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے موجودہ دور میں طلبہ کو درپیش چلنجز کا ذکر کرتے ہوئے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سامنے آکر اپنے لیے مستقبل کی راہیں تلاش کریں اپنے والدین کو مطمئن کریں اور ناکامی کے خوف سے نہ ڈریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کے لیے بے شمار روزگار کے وسائل موجود ہیں لیکن صحیح رہنمائی اور تربیت سے وہ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں ۔اپنی تقریر کے اختتام پر سید ہمایوں قیصر نے طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔سابق جوائن ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت شکیل نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں بچوں کو مختلف ذرائع سے تمام دنیا تک رسائی حاصل ہو چکی ہے ۔اس ضمن میں انہیں صحیح رہنمائی کے ساتھ اپنا مستقبل چننے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا ۔اس موقعہ پر سابق پرنسپل حمید میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تقریب کے ابتدا میں موجودہ پرنسپل فاروق احمد کول نے تمام مہمانوں کا خوش آمدید کیا اور پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی 20 20 کے تحت جو مختلف پروگرام سکولوں میں دردست لیے گئے ہیں ان میں ایک کڑی کیریئر کونسلنگ کی بھی ہے جس میلے کا اہتمام آج کیا جا رہا ہے۔پروگرام کے آخر پر NEETاور دیگر امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر طالبات کواعزازات دیے گئے۔نیٹ امتحانات میں رواں سال کے دوران کامیابی حاصل کرنے پر تین طالبات الہام حسن میر ادینہ مقبول ناہید مجید کے علاوہ بارویں جماعت میں نمایاں کارکردگی پر روہینہ فیاض ،مسکان فاطمہ گیارہویں جماعت میں صالح اشرف اور عربینہ مجید دسویں جماعت میں اقصیٰ فیاض اور نویں جماعت میں فرحت جان کو اعزازات سے نوازا گیا ۔کھیل کے شعبے میں انیسہ اختر اور طیبہ یوسف کو اعزازات دیے گئے ۔تقریب کے دوران سکول کی طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض جاوید کرمانی اور ڈاکٹر محمد یاسین نے انجام دیے جبکہ تقریب کے آخر پر بشیر احمد نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔