dooran

مسافروں کی آسائش اور سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے وزارت ریلوئے کی جانب سے کوششیں جاری

ٹریک ٹیکنالوجی اور دیکھ بھال کے طریقوں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرکے معیار کو بہتر بنائیں گے/ اشونی ویشنو

سرینگر // مسافروں کی آسائش اور سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے وزارت ریلوئے نے اعلان کیا ہے کہ وادی کشمیر میں مسافر کوچوں کی اپ گریڈیشن کا کام 31 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا اور سروس میں موجود تمام ریکوں کی تزئین و آرائش اور اسی ٹائم فریم کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ ریلوئے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مسافر کوچوں کی اپ گریڈیشن کا کام 31 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں سرینگر ریل لائن کے کھلنے اور اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کے ساتھ، یہ جموں و کشمیر کو ایک نئی لائف لائن فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 6 جون 2025 کو چناب اور انجی پلوں کے ساتھ ادھم پورسرینگر بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ وادی کشمیر اور جموں کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔کٹرا اور سری نگر کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اس راستے پر آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔وزارت ریلوئے کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’’ نئی ٹرین خدمات کے اوپر اور،اس لائن کے کھلنے سے وادی کشمیر میں ریل کی پٹریوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ ریلوے لنک نے وادی کشمیر میں پٹریوں کی دیکھ بھال کرنے والی مشینوں کی نقل و حرکت کو فعال کر دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریک کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔سال 2025 کے اوائل تک، ہندوستان کے 78 فیصد ٹریکس کو 110 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی رفتار سے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ سال 2014 میں یہ تعداد صرف 39 فیصد تھی۔انہوں نے کہا ’’ ہم ٹریک ٹیکنالوجی اور دیکھ بھال کے طریقوں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرکے ٹریک کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔ جدید ٹریک فٹنگ، ٹریک مشینوں کا استعمال، الٹرا ساؤنڈ فریکچر کا پتہ لگانے والی مشینیں، روڈ کم ریل گاڑیاں، اور انٹیگریٹڈ ٹریک پیمائش مشینیں ہمارے ٹریک کی دیکھ بھال کو سائنسی بنائیں گی۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کو نقائص کا پتہ لگانے میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ تکنیکی تبدیلیاں ٹریک کی بحالی کے عملے کے کام کے حالات کو کافی حد تک بہتر بنائیں گی‘‘۔