dooran

سکینہ اِیتو نے پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم عمر طالب علم کی المناک موت پر گہرے دُکھ کا اِظہارکیا

سری نگر//وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے بنچھ کلسیان پونچھ میں گورنمنٹ پرائمری سکول پر تودہ گرآنے کے نتیجے میں ایک کم عمر طا لب علم کی المناک موت پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔وزیر موصوفہ نے اَپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق طالب علم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اِظہار کرتے ہوئے اس حادثے کو نہایت دلخراش اور افسوسناک قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا،’’یہ واقعہ اِنتہائی تکلیف دہ دِل دہلادینے والاہے ۔اس میں ایک اُبھرتی ہوئی زِندگی جو اُمیدوں سے بھرپور تھی، اس قدرتی آفت کی نذر ہو گئی۔ میری دعائیں اس مشکل گھڑی میں متاثرہ کنبے کے ساتھ ہیں۔‘‘اس دوران وزیر موصوفہ نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثرہ کنبے کو فوری اِمداد فراہم کرے۔ اُنہوں نے زخمی طلبأ کی صحت کے لئے فوری اَقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ سکینہ اِیتو نے ناظم سکولی تعلیم جموں اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ہدایت دی کہ وہ زخمی طلبأ کی مسلسل نگرانی کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ناظم سکولی تعلیم جموں سے مزید کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور متاثرہ سکول عمارت کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کی مدد کو یقینی بنائیں۔