ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یومِ آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یومِ آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جِتن کشور نے منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یومِ آزادی کی آئندہ تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے شروعات میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریبات کے خوش اسلوبی اور اَحسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جن تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ان میں مرکزی مقام کی تیاری، سٹیج کے اِنتظامات، سیکورٹی اقدامات، نشستوں کا بندوبست، ٹرانسپورٹیشن، بجلی، پارکنگ، ریفریشمنٹ، طبی سہولیات، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی، سرکاری عمارات کا چراغاں اور صفائی ستھرائی شامل تھیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب قمریہ سٹیڈیم گاندربل میں منعقد ہوگی جہاں مہمانِ خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے۔ اِس کے بعد ضلعی پولیس، سی آر پی ایف، آرمڈ پولیس، ایس ایس بی، پی ٹی ایس منیگام، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبأ مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے۔تقریب کے دوران طلبأ حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے صفائی ستھرائی، سرکاری دفاتر کی چراغاں اور مشہور مقامات، سیاحتی مقامات اور سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منایا جا سکے۔مختلف اِنتظامات کے لئے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں اور زمینی سطح پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
مزید برآں،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ ذیلی ڈویژن اور تحصیل سطح پر یومِ آزادی کی تقریبات کے بروقت اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال، ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر منظور احمد بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد فہیم بیہقی، سی ای او ایس ڈی اے، اے سی آر، مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں، ای او میونسپلٹی، اے آر ٹی او، تحصیلداروں اور دیگر متعلقہ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔