سرینگر///وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پیر کی صبح زیڈمورہ ٹنل کے قریب امرناتھ یاترا کے قافلے میں شامل سی آر پی ایف کی ایک گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔وائس آف انڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا جب 44 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک گاڑی، جو شری امرناتھ جی یاترا (SANJY) کی ڈیوٹی پر تعینات تھی، رجسٹریشن نمبر HR 49J 6431 کے ساتھ، قافلے کے نیچے کی طرف جاتے ہوئے ٹنل کے قریب الٹ گئی۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کلن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق، تینوں اہلکار خطرے سے باہر ہیں۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ضروری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ یاترا کے دوران مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے احیاء کیلئے چین اور عمان متحرک
ایرانی ٹی وی کا شہریوں کیلئے انتباہی پیغام جاری
بنگلہ دیش میں سینکڑوں گارمنٹ فیکٹریاں بند
ہمارے لئے جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات اہمیت کے حامل:اردغان
چین کامشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کو ایران بھیجنے کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کو بڑا قانونی دھکہ، اسٹریٹ جرنل کیخلاف مقدمہ خارج
کھیل کے بعد امریکی سیاست بھی سٹے بازوں کے نشانے پر
گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ:سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور
دنیا بھر میں معیشت تھم گئی ‘ 33 ممالک میں عوام کو ہنگامی تیاریوں کا مشورہ
سونیا گاندھی نے لالو پرساد یادو سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی










