تہران/ایجنسیز// ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پر منحصر ہے، ہم اپنی قدر جانتے اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ایرانی سپریم لیڈر کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کریں۔










