دعا ہے کہ یہ تہوار سب کیلئے خوشی اور ترقی کی راہ روشن کرے“/ منوج سنہا

دعا ہے کہ یہ تہوار سب کیلئے خوشی اور ترقی کی راہ روشن کرے“/ منوج سنہا

مذہبی تہوار ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ انسانیت، پیار و محبت میں زندہ رہنے کا درس دیتے ہیں / عمر عبد اللہ

سرینگر/ / این این بی // روشنی کے تہوار ” دیوالی “ کے موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا”دیپاولی کے پُرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد۔ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار سب کے لیے خوشی، خوشی، امن اور خوشحالی لائے اور ترقی اور فلاح کی راہ روشن کرے“۔ ادھروزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی دیوالی کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ اسی دوران دیگر کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی عوام کو دیوالی کے موقعہ پر مبادک باد پیش کی ہے ۔ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق اللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے دیوالی کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار جموں کشمیر میں امن و امان لیکر آئیں ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ملک خصوصاً جموںوکشمیر اور لداخ میں رہائش پذیر ہندوبرادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، انسانیت، پیار و محبت میں زندہ رہنے کا درس دیتے ہیں ارو خاص کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ میں زندگی گزارنے کی راہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگوں کے یہ تہوار ریاست کی خوشحالی، امن و امان کی سوگات لائے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صدیوں کے بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کی مشعل کو ہمیشہ فروزاں رکھنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔