عالمی یوم اردو کے موقع پر مورخہ 9 نومبر 2026 بروز سوموار بمقام آئی ایم ہائی مدرسہ، بانسبیڑیا ، هگلی (مغربی بنگال) میں آل بانسبیڑیا اردو اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سماجی کارکن و شاعر ریاض آرزو کی سرپرستی و سابق ڈبلو بی سی ایس آفیسر جناب طاہر حسین کی صدارت میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھا ۔ پہلا حصہ تقریری سلسلہ و تقسیم انعامات و اعزازات پر مشتمل تھا جس کی نقابت ماسٹر محمد منا انصاری نے کی۔ دوسرا حصہ محفل مشاعرہ جس کی نقابت سماجی کارکن و شاعر افروز ثاقب (رشڑوی) نے کی۔ تقریب کا آغاز عزیزم محمد عارف انصاری کی تلاوت قرآن شریف سے ہوا۔ عزیزم محمد کلام الدین و شمشیر ساحل (رشڑوی) نے نعت و نظم کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا۔ اس کے بعد تقریری سلسلہ چلا جس میں علاقے کے معزز شخصیات جیسے ماسٹر محمد نصرالدین (WBES), ماسٹر ابوالکلام انصاری، ماسٹر جمشید عالم، ماسٹر منصور عالم و ماسٹر ذوالفقار علی نے اپنے پر مغز تقاریر کے ذریعہ زبان اردو کی ابتداء، اہمیت، افادیت اور مستقبل میں اردوزبان کے تئی ہماری زمہ داریوں سے سامعین کو روشناس کروایا ۔ محفل مشاعرہ میں چار چاند لگانے والوں میں بزم اردو رشڑا سے تشریف لائے معزز شعراء جیسے افروز ثاقب، فیروز ہاشمی، احسان کمال مانوی ، عارفہ پروین ، شکیل رشڑوی کے ہمراہ مقامی شعراء ماسٹر انیس اعظمی و ریاض آرزو وغیرہ شامل تھے ۔ 16 اکتوبر 2026 کو منعقدہ اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں کامیاب طلباء کے ہمراہ دیگر تمام شرکاء کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ بزم اردو رشڑا سے تشریف لائے تمام مہمانان کے ہمراہ صحافی شبیب عالم و صحافی دلشاد انصاری کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ۔ تقریب کا اختتام صدر مجلس جناب طاہر حسین (WBCS)کی پر مغز صدارتی خطبہ و سرپرست جناب ریاض آرزو کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔










