محسن رضائی ۔ پوٹن ملاقات، سپریم لیڈر کا پیغام پہنچایا

ماسکو/یو این آئی// ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ماسکو میں ملاقات ہوئی، ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام روسی صدر تک پہنچادیا۔محسن رضائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے انہیں جلد از جلد اپنا پیغام روسی صدر تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی، محسن رضائی کے مطابق پوٹن نے بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن رضائی نے کہا کہ انہوں نے ماسکو کے دورہ کے دوران روسی صدرپوٹن سے اہم علاقائی امور پر گفتگو کی، ملاقات میں جنگ کے بعد کی صورتحال اور خطے کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ روسی صدر جنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں، پیوٹن نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔