اسمبلی حلقہ بارہمولہ میں سب سے زیادہ 26اُمید واراور اکھنور ، بلاور اور گریز اسمبلی حلقوں میں سب سے کم پانچ، پانچ اُمید وار
جموں//جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 ء کے تیسرے اور آخری مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے 40 اَسمبلی حلقوںمیں 483 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دِن تھا جبکہ یکم؍ اکتوبر 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ اسمبلی اِنتخابات ۔2024 ء کے تیسرے مرحلے کے لئے کُل 483 اُمیدواروں نے 518 کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔جموں ضلع میں کل 122 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ میں 111، ضلع کپواڑہ میں 80، ضلع بانڈی پورہ میں 50، کٹھوعہ ضلع میں 47، ضلع اودھمپور میں 40 جبکہ ضلع سانبہ میں 33 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔صوبہ جموں میں اودھمپور ضلع کے چار اسمبلی حلقوں کے لئے اسمبلی حلقہ59 ۔اودھمپور ویسٹ سے 13 اُمیدواروں ،اسمبلی حلقہ 60۔اودھمپور ایسٹ سے 11،اسمبلی حلقہ 61۔چنانی سے 9 جبکہ اسمبلی حلقہ62۔ رام نگر (ایس سی) سے 7 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔کٹھوعہ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوںکے لئے اسمبلی حلقہ63 ۔بنی سے 9 اُمیدواروں،اسمبلی حلقہ 64۔بلاور سے 5،اسمبلی حلقہ 65۔بسوہلی سے 7،اسمبلی حلقہ 66۔جسروٹا سے 10،اسمبلی حلقہ 67۔کٹھوعہ (ایس سی) سے 6 جبکہ اسمبلی حلقہ 68 ۔ہیرا نگرسے 10 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔سانبہ ضلع میںاسمبلی حلقہ 69۔رام گڑھ (ایس سی)سے 7 اُمیدواروں ،اسمبلی حلقہ 70۔سانبہ سے 15 جبکہ اسمبلی حلقہ 71۔وِجے پور سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔جموں ضلع کے گیارہ اسمبلی حلقوں میں اسمبلی حلقہ 72۔بشنا ہ(ایس سی) سے 13 اُمیدواروں ،اسمبلی حلقہ 73۔سچیت گڑھ (ایس سی) سے 14، اسمبلی حلقہ74۔آر ایس پورہ ۔ جموں جنوبی سے 14،اسمبلی حلقہ 75۔بہوسے 12،اسمبلی حلقہ 76۔جموں ایسٹ سے 10،اسمبلی حلقہ 77۔نگروٹہ سے 8،اسمبلی حلقہ 78۔جموں ویسٹ سے 13،اسمبلی حلقہ 79۔جموں نارتھ سے 17،اسمبلی حلقہ 80 ۔مڑھ (ایس سی) سے 6،اسمبلی حلقہ 81۔اکھنور (ایس سی) سے 5 جبکہ اسمبلی حلقہ 82 ۔چھمب سے 10 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے 1۔کرناہ میں 12اُمید واروں نے ک کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، اسمبلی حلقہ 2۔ترہگام میں 13اُمیدارووں ،اسمبلی حلقہ 3۔کپواڑہ میں 9اُمیدواروں ، اسمبلی حلقہ4۔ لولاب میں 13اُمید واروں، اسمبلی حلقہ5۔ہندہ واڑہ میں 11اُمید واروں جبکہ اسمبلی حلقہ6۔لنگیٹ میں 22 اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع بارہمولہ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے7۔سوپور میں 23اُمیدواروں ، 8۔رفیع آباد میں 14اُمید واروں ، 9۔اوڑی میں 7اُمید واروں ،10۔ بارہمولہ میں 26اُمید واروں ، 11۔گلمرگ میں 14اُمید واروں ، 12۔واگورہ ۔کریری میں 13اُمید واروں جبکہ 13۔ پٹن اسمبلی حلقہ میں 14اُمید واروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع میںاسمبلی حلقہ 14۔سوناواری سے 22 اُمیدواروں،اسمبلی حلقہ15۔بانڈی پورہ سے 23جبکہ اسمبلی حلقہ 16۔گریز (ایس ٹی) سے 5اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں ۔تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن 5 ؍ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ؍ستمبر 2024 کو سہ پہر 3 بجے تک تھی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز 13؍ستمبر 2024 کو کریں گے جبکہ امیدوار 17 ؍ستمبر 2024 یا اس سے پہلے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد امیدوار اِنتخابی میدان میں ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں ان 40 اَسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ کا دن یکم؍ اکتوبر 2024 کو مقرر ہے اور ووٹنگ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ہوگی۔










