haq khan

نا ساز صحت کے باعث عبدالحق خان جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوڑ سے باہر

پی ڈی پی نے ان کے فرزند کو حلقہ لولاب سے میدان میں اترنے کا فیصلہ لیا

سرینگر // نا ساز صحت کے باعث سابق کابینہ وزیر اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر ایڈو کیٹ عبدالحق خان نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوڑ سے باہر رہنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی نے ان کے فرزند کو باپ کی جگہ میدان میں اترنے کا فیصلہ لیتے ہوئے انہیں منڈیٹ دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک اہم سیاسی پیش رفت میں پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر عبد الحق خان نے اسمبلی انتخابات کی دوڑ سے باہر رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالحق خان کی صحت کی خرابی نے انہیں الیکشن لڑنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیا اور انہوں نے الیکشن لڑنے کے بجائے اپنی صحت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلہ کے فورا بعد پی ڈی پی نے عبد الحق خان کے فرزند کو باپ کی جگہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے عبدالحق خان کے فرزند وقار الحق کو حلقہ لولاب کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے ۔ توقع ہے کہ نئے امیدوار وقار الحق خان جلد ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔اس پیش رفت نے سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے، اور ایڈووکیٹ عبدالحق خان کے حامی ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور وقار احمد کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔