ایکس پنڈیچر اوبزرور نے اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو

ایکس پنڈیچر اوبزرور نے اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو

اَخراجات کے رجسٹرکی دیکھ ریکھ کے بارے میں بریف کیا

سری نگر//اِنتخابی مہم کے دوران اُمیدواروں کی جانب سے کئے گئے مالی اخراجات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے 19۔حضرت بل، 20۔خانیار، 21۔حبہ کدل اور 22۔لال چوک کے اسمبلی حلقوں کے لئے کیپٹن پردیپ شوری آریہ کو ایکس پنڈیچر اوبزرور مقرر کیا گیاہے ۔اُنہوں نے آج قانون ساز اسمبلی۔ 2024 کے عام اِنتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کی ایک میٹنگ طلب کیا۔میٹنگ میں اِن حلقوں کے ریٹرننگ اَفسران اور اسسٹنٹ ایکس پنڈیچر اوبزروروں نے بھی شرکت کی۔ایکس پنڈیچر آفیسر(اِی او) نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدواروںکے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ وہ اِنتخابی مہم کے دوران اخراجات کے لئے ایک نیا بینک اکاؤنٹ کھولیں۔اُنہوں نے اُنہیں جانکاری دی کہ اخراجات صرف نئے بینک اکاؤنٹ کا اِستعمال کرتے ہوئے کئے جائیں۔انہیں ادائیگیوں کے لئے صرف چیک بک استعمال کرنے اور نقد ادائیگیوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پورے اِنتخابی عمل کے لئے نقد ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ حد دس ہزار روپے ہے۔ایکس پنڈیچر آفیسر نے انہیں بتایا کہ الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹروں میں اندراج کرنے میں کسی قسم کے شک سے بچنے کے لئے یکساں ریٹ لسٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اِنتخابی عمل کے دوران اخراجات کے وقتا ًفوقتاً معائینے کے لئے اَپنے اخراجات کے رجسٹر جمع کریں۔دریں اثنا، شرکأ کو اخراجات کے رجسٹروں کے پارٹ اے، بی اور سی کو بھرنے، روزانہ ووچرز، آن لائن رسیدوں کو برقرار رکھنے اور رجسٹروں میں روزانہ اندراج کرنے کا طریقۂ کار سکھایا گیا۔